Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے پر لوگ ہمیں مذہب سے دور سمجھتے ہیں، جویریہ سعود

Now Reading:

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے پر لوگ ہمیں مذہب سے دور سمجھتے ہیں، جویریہ سعود
جویریہ سعود

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے پر لوگ ہمیں مذہب سے دور سمجھتے ہیں، جویریہ سعود

جویریہ سعود کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول ترین اداکارہ اور میزبان ہونے کے ساتھ کامیاب مصنف اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ ڈراموں میں اپنے مکالموں اور فی البدی جملوں کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی لاجواب اداکاری ہر کردار کو بے مثال بنا دیتی ہیں۔

جویریہ کئی سالوں سے شو بز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ جویریہ سعود نے فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سعود قاسمی سے شادی کی ہے اور ان کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں۔

 جویریہ سعود کو  حال ہی میں  نشر ہونے والے ڈراموں میں ان کی شانداراداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔ نند، پرستان اور بے بی باجی ان کے مشہور ڈرامے ہیں جو انہوں نے حال ہی میں کیے ہیں۔

جوریہ سعود کو شوہر سعود قاسمی کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں مہمان کی حیثیت سے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور شوبز کے کئی رازوں پرسے پردہ اٹھایا۔

شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے جویریہ سے شوبزانڈسٹری میں کام کرنے کے تین فائدے اور تین نقصانات بتانے کو کہا تو اس کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے تین فائدوں میں ایک تو یہ ہے کہ اللہ پاک آپ کو عزت دیتے ہیں،  دوسرا لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں، محبت کرتے ہیں، اور تیسرا یہ کہ آپ کم وقت میں اتنا پیسہ کمالیتے ہیں جتنا لوگ پورا مہینہ محنت کر کے بھی نہیں کما پاتے، جبکہ اس کے تین نقصانات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کی اپنی کوئی پرسنل لائف نہیں رہتی، دوسرا لوگ آپ کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں جیسے آپ اداکار ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن جب آپ کی فیملی کے بارے میں غلط بات لکھتے ہیں الٹی سیدھے کمنٹس کرتے ہیں یاکوئی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں تو یہ بہت بری چیز اور تیسری بات یہ ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں ہم اللہ سے بہت دور ہیں اور ہم اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ہم اللہ کا نام بھی لے سکیں اپنی زبان سے۔ یہ لوگوں کی ایک سوچ ہے اگر کوئی ایسی بات کہتے بھی ہیں تو سننے کو ملتا ہے کہ یہ کون ہوتی ہیں ہمیں بتانے والی ان کی اپنی حرکتیں تو دیکھو ٹی وی میں آتی ہیں تو یہ جواب ملتا ہے تو یہ چیز مجھے بلکل پسند نہیں اور یہ نقصان ہے آپ کے لیے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر