Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاذ صفدر نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی؟

Now Reading:

معاذ صفدر نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی؟
معاذ صفدر

معاذ صفدر نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ؟

معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے  نہایت کم عمری میں ٹک ٹاک کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا کے سفر کا آغاز کیا، لیکن اب وہ ٹک ٹاک کے بجائے یوٹیوب بلاگنگ  کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

معاذ صفدر کا یوٹیوب آفیشل چینل  3.51 ملین پلس سبسکرائبرز کی ایک  بڑی تعداد رکھتا ہے اور انہوں نے یہ شہرت اور کامیابی محض 23 برس کی کم عمری میں حاصل کی ہے۔ معاذ صفدر  کا یوٹیوب چینل بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی صارفین کی کثیر تعداد رکھتا ہے معاذ صفدر اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے اور اپنے ذاتی زندگی کے بارے میں اکثر پوسٹ کرتے ہیں اور ان کے شائقین ان کی روزانہ بلاگنگ کے معمولات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

معاذ صفدر کو حال ہی میں ایک نجی شو بطور مہمان مدعو کیاگیا،  جہاں انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ اپنے ٹک ٹاک کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، معاذ کا کہنا تھا کہ، دراصل، میں اپنے آپ میں ایک اچھی تبدیلی دیکھنا چاہتا تھا، میں اپنے یوٹیوب کو بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا اگر میں وہ ڈیلیٹ نہیں کرتا تو شاید میں یوٹیوب پر اتنے فالوورز نہیں بنا سکتا تھا میں یوٹیوب پر آرگینک فالوورز رکھنا چاہتا تھا جو مجھے مل گئے، الحمدللہ۔ ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے ناظرین میں فرق ہے۔ تاہم، اب میں تجارتی مقاصد کے لیے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دوبارہ شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر