میں نے اپنے طلاق کا حق 36 برس بعد استعمال جو مجھے میرے والد نے دیا تھا، بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک بہترین اداکارہ و میزبان، عمدہ مصنف اور شاندار حس مزاح رکھنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نہایت کم عمری میں ٹیلی ویژن پربچوں کے پروگرام سے اپنے کام کا آغاز کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
بشریٰ اںصاری ابھی تک بہت سارے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور کئی لازوال کرداروں میں اپنی اداکاری کے رنگ بھر چکی ہیں۔
بشریٰ انصاری کی کچھ سال قبل طلاق اور دوسری شادی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے کبھی کھل کر بات نہیں حال ہی میں انہیں ایک نجی ٹی وی کے شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے طلاق کے حق کو استعمال کرنے کے بارے میں بات کی۔
شو میں بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے طلاق کا اپنا حق استعمال کیا جو انہیں ان کے والد نے نکاح کے وقت دیا تھا کیونکہ وہ بہت پڑھے لکھے انسان تھے۔ وہ کہتی ہیں نکاح کے وقت اکثر اس حق کو کاٹ دیا جاتا ہے اور خواتین کو یہ حق نہیں دیا جاتا۔ طلاق کے حق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عورتیں اپنے شوہروں کو طلاق دے سکتی ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے صرف اسی صورت میں طلاق لے سکتی ہیں جب انہیں یہ حق نکاح کے وقت دیا گیا ہو، وہ بھی شوہر کے گھر والوں کی رضامندی سے۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا، ایک بار جب آپ کو طلاق کا حق مل جاتا ہے، تو آپ بچوں اور پیسے سے متعلق کسی شرط کے بغیر طلاق لے سکتے ہیں۔ میرے پاس یہ حق تھا لیکن میں نے اسے استعمال نہیں کیا، مجھے اسے استعمال کرنے میں 36 سال لگے، ظاہر ہے کہ یہ کوئی خوشی کی بات نہیں ہے، علحیدگی ہوجانا خواتین کے لیے انتہائی افسوسناک صورتحال ہوتی ہے۔ لیکن جب وقت آیا تو میں نے اپنا یہ حق استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ بااختیار بنایا ہے، انہیں شہزادیوں اور پریوں کی طرح کے اختیارات دیئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
