عاصم اظہر اپنا گانا سب سے پہلے کسے سناتے ہیں؟
عاصم اظہر پاکستان کے ایک مشہور گلوکار ہیں اور انہوں نے یہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیا ہے وہ ایک خوبصورت آواز کے مالک ہونے کے ساتھ ایک سلجھی ہوئی شخصیت بھی رکھتے ہیں۔
عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا چند ماہیا ریلیز کیا ہے جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے نئے گانے کے ساتھ زندگی کے بارے میں بھی ہلکی پھلکی بات چیت کی۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ انہیں گھرکے کاموں میں سب سے مشکل کام جھاڑو دینا لگتا ہے جبکہ انہیں برتن دھونے میں کافی مزہ آتا ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا وہ گانے اپنے سامع کے لیے بناتے ہیں اور اس میں کہیں ان کی رضامندی بھی شامل ہوتی ہے اسی لیے سامع کا فیڈ بیک ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
جب بھی گانے کا ڈیمو تیار ہوجاتا ہے تو وہ سب ے پہلے اسے میرب کو بھیجتے ہیں تاکہ وہ اسے سن کر اس پر اپنی رائے دے سکے کیونکہ میرب بہت سچائی سے اپنا فیڈ بیک دیتی ہے، اور میرب کو گانے میں کچھ پسند نہیں آتا تو عاصم اسے تبدیل کر دیتے ہیں اس طرح کئی بار گانا یا اس کے بول یا دھن تبدیل ہوتی ہے اور اس گانے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
