Advertisement
Advertisement
Advertisement

گینگس آف واسی پور کو ایک تھا ٹائیگر کیلئے تھیٹر سے ہٹایا گیا، انوراگ کا انکشاف

Now Reading:

گینگس آف واسی پور کو ایک تھا ٹائیگر کیلئے تھیٹر سے ہٹایا گیا، انوراگ کا انکشاف

گینگس آف واسی پور کو ایک تھا ٹائیگر کیلئے تھیٹر سے ہٹایا گیا، انوراگ کا انکشاف

بالی وڈ کے فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم  گینگس آف واسی پور کو ایک تھا ٹائیگر کیلئے تھیٹر سے ہٹایا گیا۔

انوراگ کشیپ اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کینیڈی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن فلم ساز نے حال ہی میں بالی ووڈ میں ‘ برابری’ پر سوال اٹھایا اور دلیل دی کہ ہماری انڈسٹری میں فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی تشہیر پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندی فلم انڈسٹری بزنس، باکس آفس، اسٹار سسٹم کے ذریعے بھی بہت زیادہ کنٹرول میں ہے، ساؤتھ میں بھی یہی سسٹم ہے لیکن تامل فلم انڈسٹری کو دیکھیں، انہوں نے پانچ ہٹ فلمیں پہلی بار فلم سازوں کے ساتھ دی ہیں نہ کہ بڑے ستاروں کے ساتھ۔ جوکہ ایک خاص قسم کی برابری ہے۔

فلم ساز نے کہاکہ ملیالم انڈسٹری میں، وہ اتنی زیادہ پروموشنز نہیں کرتے، بس اپنی فلمیں چھوڑ دیتے ہیں، تامل ناڈو میں، ہر ایک کو برابر رقم کے ساتھ فروغ ملتا ہے، اس کی ایک حد ہے۔ لیکن یہاں ( بالی وڈ)، ایک بڑی فلم کی تشہیر حاوی ہو جائے گی اور ایک چھوٹی فلم غائب ہو جائے گی۔

کشیپ نے مزید کہاکہ ان کی 2012 کی فلم گینگس آف واسی پور کو سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کی وجہ سے سینما گھروں سے ہٹا دیا گیا تھا، آج بھی لوگ گینگس آف واسے پور کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں، لیکن اسے  صرف  9 دنوں میں سینما گھروں سے اتار دیا گیا کیونکہ ایک تھا ٹائیگر جیسی بڑی فلم آنے والی تھی، یہ کسی اسٹار یا پروڈیوسر کا فیصلہ نہیں تھا، یہ تھیٹرز کا فیصلہ تھا، اس فلم نے صرف  نو دنوں میں 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، اگر اسے جگہ ملتی تو اس سے زیادہ بزنس کرتی۔”

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر