
معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے شائقین کے پرزور مطالبات کے جواب میں ورلڈ کپ کے لیے گانا بنانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ آفیشل اینتھم صارفین کو پسند نہیں آیا۔
علی ظفر حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیہے پیار اور اعتماد کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی معروف گلوکار اور پی ایس ایل کا اینتھم بنانے والی شخصیت علی ظفر نے اب ورلڈ کپ کا اینتھم بنانے کا اعلان کر دیا۔
ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی ظفر نے ویڈیو پیغام کے کپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے ترانے کے لیے آپ کے خیالات اور خواہشات کو ذہن میں رکھتے ہوئےمجھے ایک خیال آیاہے کہ ہم مل کر ایک شاہکار کیسے بنا سکتے ہیں۔انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ نیچے دیئے گئے لنک کو چیک کریں۔
Hello all,
AdvertisementFirstly thank you for the love and faith.
Keeping in mind your thoughts and wishes for the World Cup cricket anthem, I have an idea on how we can create a masterpiece together. Check out the link below.
It’s an exciting experiment that can work wonders if done… pic.twitter.com/HqLyJxdSEE
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 24, 2023
تاہم اس گانے کو ایک شاہکار بنانے کے لیے، آپ سب کا تعاون درکار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ پاکستانی قوم کے پاس زندگی میں جشن منانے کے مواقع کتنے کم ہیں، اور کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی کامیابی سے ایک عام شخص بھی خوشی محسوس کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہا کہ یہ ایک دلچسپ تجربہ ہے جو اگر صحیح طریقے سے کیا جائے تو حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ یہ نئے میوزک کمپوزرز، مصنفین، اور پروڈیوسرز کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جمہوری طریقے سے ظاہر کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے لہذا کوئی بھی اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتا ہے! تو میری بات سنیں اور مجھے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔ اگر آپ کے پاس کچھ شیئر کرنا ہے تو براہ کرم ایک لنک یا ویڈیو فراہم کریں۔ واضح رہے کہ علی ظفر فینز نے آفیشل اینتھم پسند نہ آنے پر اینتھم بنانے کی درخواست کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News