
فلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ کی جگہ رنویر سنگھ کو کیوں کاسٹ کیا؟ وجہ سامنے آگئی
بالی وڈ ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے حال ہی میں خصوصی ویڈیو اناؤسمنٹ میں رنویر کے بطور نئے ڈان کا اعلان کیا۔
حالیہ انٹرویو کے دوران فرحان اختر نے کہا کہ وہ اور شاہ رخ خان باہمی رضامندی کے ساتھ الگ ہوئے۔
ساتھ ہی انہوں نے وضاحت دی کہ میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی متبادل کا انتظام کروں، یہ وہ چیزیں تھیں جس پر ہم نے سالوں تبادلہ خیال کیا۔
اداکار فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں اسٹوری پر ایک مخصوص ڈائریکشن چاہتا ہوں لیکن کسی وجہ سے ہم میں اشتراک عمل نہ ہوسکا، لہٰذا ہم نے باہمی رضا مندی سے الگ ہونے کا فصیلہ کیا۔
فرحان اختر کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی تیسری قسط میں رنویر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں جبکہ رنویر بھی کافی متحرک اور تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد اداکار رنویر سنگھ ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے، جو کہ اس ہٹ فرنچائز کی تیسری قسط ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News