
بھارت سے آسکر کے لئے فلم کے انتخاب کا عمل شروع
بھارت میں آسکرز کی فائنل لسٹ میں جگہ بنانے کی دوڑ کا آغاز ہوگیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کچھ ہی دنوں میں متوقع ہے۔
2023 اب تک ہندوستانی سنیما کے لیے ایک بہترین سال رہا ہے، جس میں کچھ میگا بلاک بسٹرز اور اچھی، معنی خیز فلمیں شامل ہیں تاہم سال کے آخر میں آسکر 2024 کے لیے بھارت سے کسی ایک فلم کی باضابطہ شمولیت کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اگلے سال آسکر میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی فلم کو تلاش کرنے کا عمل حال ہی میں چنئی میں شروع کیا گیا تھا جبکہ 22 فلمیں جو آسکر 2024 میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی، کپل شرما اسٹارر زویگاٹو، دی کیرالہ اسٹوری، رانی مکھرجی اسٹارر مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے، ابھیشیک بچن اسٹارر گھومر، اور 12ویں فیل شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سنی دیول کی بلاک بسٹر گدر 2 سمیت کئی اور فلمیں بھی آنے والے دنوں میں اس دوڑ میں شامل ہونے کی امید ہے۔
آسکر 2024 آفیشل انٹری سلیکشن جیوری کے 17 ممبران حال ہی میں چنئی پہنچے، جہاں اسکریننگ ہو رہی ہے۔ “اسکریننگ 19 ستمبر، منگل کو شروع ہوئی، اور اس میں ایک ہفتہ لگے گا اور توقع ہے کہ بڑا اعلان ستمبر 2023 کے آخری ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News