ابھیشیک بچن نے جنریشن گیپ اور پرورش کے فرق پر کیا اپنے خیالات کا اظہار
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بلاشبہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں جنہوں نے مختلف کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بچوں کی تربیت کے متعلق سوالات کئے گئے جن کا بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ ابھیشیک بچن نے جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نسل میں والدین کو ماضی سے مختلف ہونا چاہئے کیونکہ “یہ نسل بہت زیادہ حساس اور جستجو کرنے والی ہے”، “کبھی کبھی، ہم ان کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے کی طرح محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہماری پرورش اسی طرح ہوئی ہے۔ جس طرح ہمیں بچپن میں ڈانٹ ڈپٹ اور ڈسپلن کیا جاتا تھا، لیکن یہ نسل اس سے کہیں زیادہ حساس ہے۔”
جنریشن گیپ کی وجہ سے پرورش میں فرق کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نسل نے اس عمل کو نہیں دیکھا جس سے پچھلی نسلیں گزر کر آج اس مقام تک پہنچیں ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ نئی نسل بہت زیادہ متجسس ہے اور انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے دور میں پیدا ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے تمام سوالات کا جواب دینا ہی بہتر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
