غنیٰ علی کا اپنے بچپن سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے اپنے بچپن سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا سب سے اچھا جوک کیا تھا جو آج تک آپکو کبھی نہیں بھولتا؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ماما بابا دونوں نوکری کرتے تھے تو میں گھر پر پورا دن ان کے بغیر رہتی تھی اس لیے میری عادت بن گئی تھی کہ جو کچھ بھی فلم میں دیکھتی ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ مثلاً کبھی ہیروئن کی طرح بال کاٹنے کی کوشش کرتی تو کبھی درختوں پر چڑھتی۔
انہوں نے کہا کہ جب فلم جنگل ریلیز ہوئی تو اس کے کردار ٹارزن سے اس قدر متاثر ہوئی کہ میں نے درختوں پر چڑھنا سیکھ لیا اور تو اور جھونپڑی والوں کیساتھ بھی دوستی کر لی، مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کچھ کرنا ہی کسی جوک سے کم نہیں۔
غنیٰ علی نے کہا کہ مجھے اب شادی کے بعد ایک جوک بہت پسند آیا ہے، جب بھی اسے سنوں یا پڑھوں تو بہت ہی زیادہ محظوظ ہوتی ہوں۔ اس کے الفاظ کچھ یوں ہیں کہ، بابا جی فرماتے ہیں کہ جب بھی بیوی سے غلطی ہو جائے تو اس میں قصور غلطی کا ہی ہوتا ہے۔
اس مزاحیہ شعر کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی اہلیہ ہمیشہ صحیح ہوتی ہے، انہیں غلط ثابت مت کیجئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
