Advertisement
Advertisement
Advertisement

کین ڈول کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

کین ڈول کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

کین ڈول کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

معروف سوشل میڈیا النفوئنسر کین ڈول کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں معروف سوشل میڈیا النفوئنسر کین ڈول سے ایک ٹی وی شو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں، پاکستانیوں کو آپ کی شادی کا انتظار ہے؟

سوال کے جواب میں کین ڈول کا کہنا تھا کہ ابھی تو میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ میرا خواب تھا کہ فیشن و ماڈلنگ انڈسٹری میں اپنا ایک نمایاں مقام بناؤں اور اب جا کر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے لگا ہوں تو کیرئیر تباہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال تک تو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ نہیں۔ ہاں ایک چیز کا ارادہ ضرور ہے کہ اپنا بیوٹی پراڈکٹ لاؤنچ کر دوں۔

کین ڈول نے کہا کہ اس کیلئے میں دبئی میں ہونے والے بیوٹی کنٹسٹ میں حصہ لوں گا یہی نہیں اس حوالے سے یہ ارادہ رکھتا ہوں کہ کوئی ایسی چیز بناؤں جو واقعی ایک مرتبہ لگائیں تو اثر 100 فیصد نظر آئے لیکن یہاں یہ بات بھی واضح کرتا چلوں کہ میں کوئی عام لوگوں کی طرح سرم بنا کر جان نہیں چھڑواؤں گا۔

Advertisement

انہوں نے شو کے دوران بطور فیشن ماڈل پاکستان کے لڑکے اور لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ آپ لوگوں کو اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ 2 ماہ کا اکواٹین کا کورس کریں ناکہ ان دانوں کو پھاڑ دیں اور تو اور یہ علاج کروانے کے بعد چہرے پر کبھی کیل مہاسے نہیں نکلیں گے۔

واضح رہے کہ کین ڈول نامی اس فیشن ماڈل کا اصل نام عدنان ظفر ہے جوکہ حقیقت میں پاکستانی ہیں لیکن دبئی میں مقیم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر