جوان کے بخار نے ممبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز سے قبل ہی ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوچکی ہے، ایڈوانس بکنگ میں بھی فلم نے چند دنوں میں کروڑوں روپے کا بز نس کر لیا ہے۔
جیسے ہی شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز کے قریب ہے، بھارت کے تمام بڑے شہروں کو جوان کے بخار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کو حال ہی میں سپراسٹار کے گھر منت کے باہر فلم کے گانے ناٹ رمایا واستاوائیا پر پرفارم کرکے جشن مناتے دیکھا گیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جوان کو مشہور تامل ہدایت کار ایٹلی کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان، نینتھارا، وجے سیتھوپتی، اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔
اس میں دیپیکا پڈوکون کا ایک خاص کردار ہے۔ اس فلم کو گوری خان نے ریڈ چلیز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔
جوان 7 ستمبر کو تھیٹر میں تین زبانوں ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس کے بعد سپر اسٹار راجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ ڈنکی میں نظر آئیں گے۔ فلم دسمبر میں کرسمس کے ہفتے کے دوران ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
