
میں اس صحافی کو بڑا سمجھتا ہو جس کی رسائی اداکاروں کے گھریلو معاملات تک ہو، سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ ایک مشہور پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان ہیں، وہ ایک طویل عرصے سے ایک نجی چینل کے مشہورکے پروگرام سے وابستہ ہیں۔ جس میں انہوں نے پاکستان کی تقریباً تمام ہی مشہورشوبز شخصیات کے ان کے گھروں میں جاکر انٹرویو کر چکے ہیں جن میں کئی لیجنڈز بھی شامل ہیں جو اب انتقال کر چکے ہیں۔
سہیل وڑائچ معروف نیوز پیپر کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں۔ سہیل وڑائچ کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور صحافی اور میزبان بے حد شہرت حاصل کی ہے۔
سہیل وڑائچ کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے مشہور پروگرام کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
شو میں ان سے انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکاراؤں کے بیڈروم میں کیمرے کے ساتھ داخل ہونے کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں سہیل وڑائچ نے کہا ہم تو اس صحافی کو بڑا سمجھتے ہیں جس کی بیڈ روم تک رسائی ہو، یہ سمجھے کہ میں ہر چیز پرسنل بھی جانتا ہوں۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں مشہور شخصیات کے بارے میں تو مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ میں بیڈ روم میں بھی جاسکتا ہوں اور لوگوں کے زندگی کے چھپے پہلو ہیں خفیہ گوشے ہیں ان کو بھی بے نقاب کرسکتا ہوں۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک صحافی مشہور شخصیات سے کتنا قریب ہوتا ہے، میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں بہت سی پاکستانی مشہور شخصیات کے بارے میں بہت زیادہ ذاتی باتیں جانتا ہوں جو بہت کم ہوتی ہیں۔ لہذا، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں ان اداکاروں کے کمروں تک رسائی حاصل کرسکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News