 
                                                      احمد علی بٹ کا اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران اداکار سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی اتنی بڑی تعداد کیوں ملک چھوڑ کر بیرون ملک آباد ہو رہی ہے؟
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب انسان 3 دن تک بھوکا رہتا ہے تو اسے کچھ اور نظر نہیں آتا، پیٹ کی بھوک انسان کو جانور بنا دیتی ہے۔
اس سے قبل اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ملک جس بحران میں گھرا ہوا ہے ایسے میں زندہ رہنے کے لیے فطری ضروریات کا پورا ہونا ضروری ہے۔ جب ملک میں اس طرح کے حالات پیدا ہوجاتے ہیں تو ملک انارکی کی طرف چلا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 