
خلیل الرحمٰن قمر نے بے وفا لوگوں کے لیے کیا سزا تجویز کی؟
خلیل الرحمٰن قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے لنڈا بازار، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ، میرے پاس تم ہو اور پنجاب نہیں جاؤں گی جیسے کئی سپرہٹ پروجیکٹس پیش کیے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر کا لکھنے کا انداز سب سے منفرد ہیں وہ جو بھی لکھتے ہیں بہت دل سے لکھتے ہیں اور ان کے تحریر کردہ مکالمے ڈرامے کی شان بن جاتے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسکرپٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ خلیل الرحمٰن قمر جہاں بھی مدعو کیے جاتے ہیں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور مداح ان کی باتوں اور تحریروں کے منتظر رہتے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمرکو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں میزبان نے ان سے محبت میں بے وفائی کرنے والوں کوسزا دینے کے بارے میں سوال کیا کہ آپ کے خیال میں انہیں کیا سزا دینی چاہئے؟ تو اس پر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انہوں نے میرے پاس تم ہو ڈرامے کے ذریعے دنیا کو ایک بے وفا کی سزا دکھا دی ہے۔
خلیل الرحمٰن نے مشورہ دیا کہ ایک بے وفا شخص کو پچھتاوے کی زندگی دے کر چھوڑ دیاجاتا ہے یعنی اسے جرم کے ساتھ چھوڑ دیا جائے جس کی سزا وہ ساری زندگی بھگتتا رہے گا۔
ایک اور سوال جس میں یہ پوچھا گیاتھا کہ محبت میں بے وفائی ہوتی کیوں ہے۔
اس کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ محبت آپ کے اندر اس وقت بھی ہوتی ہے جب اس سے کوئی منسوب شخص آپ کی زندگی میں نہیں ہوتا تو پھر آپ ایک ہیولہ سا بناتے ہیں کہ وہ ایسا ہوگا، وہ ایسا نہیں ہوگا، وہ اتنا پڑھا لکھا ہوگا، وہ اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوگا، آپ اس کی ایک شکل بنا لیتے ہیں جو شکل اصلی نہیں ہوتی، لیکن ایک ہیولہ آپ کے اندر آجاتا ہے پھر اس سے مشابہت رکھتا ہوا ایک شخص آپ کی زندگی میں ٹکراتا ہے اور آپ ساری محبت اس ہاتھ میں سونپ دیتے ہیں یہ چناؤ ہے اور چننے میں غلطی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محبت ایک ہی بار ہوتی ہے آدمی دوسرا تیسرا چوتھاہوتا ہے اگر آپ چننے میں غلطی کر گئے تو اس غلطی پر اڑ نہ جائیے، جو آپ کا نہیں آپ بھی اس سے کہیں کہ آپ بھی اس کے نہیں۔ محبت ضد کانام نہیں ہے محبت مکمل سرینڈرکرنے کا نام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News