
فضا علی نے گانے کا معاوضہ نہ دینے والے کئی معروف گلوکاروں کے نام بتا دیئے
فضا علی کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ، میزبان، اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے نوعمری میں ہی اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
فضا علی نے اپنے پہلے ہی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’مہندی‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں “مہندی”، “ساتھ نبھانا ہے”، “سات سر رشتوں کے”، “مور محل،” “لو لائف اور لاہور” اور “شام ڈھلے” شامل ہیں۔
فضا علی ایک بہت ہی پیاری بیٹی فرال کی ماں ہیں اور وہ یہ کردار ایک مضبوط اور بہادر اکیلی ماں کے طور پر ادا کر رہی ہیں۔ فضاعلی کو حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی گلوکاری چھوڑنے اور اپنے ساتھ ناانصافی کرنے والے گلوکاروں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کئی نامور پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کیا، جنہوں نے ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا اور ان کے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
شو کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ آپ نے بہت سے گلوکاروں کے ساتھ گانے گائے ہیں جنہوں نے آپ کو معاوضہ نہیں دیا، آپ ان کے خلاف رپورٹ کیوں نہیں کرتیں؟”، تو اس پر فضا علی نے کہا، کہ میں انہیں دل سے رپورٹ کرنا چاہتی ہوں، کسی نے میرا لحاذ ہی نہیں کیا کسی نے سوچاہی نہیں میرے بارے میں، میں اسی طرح شومیں بیٹھی ہوتی تھی اور شو میں بات کر رہی ہوتی تھی جہاں گلوکار مہمان بن کر آتے تھے تو مجھ سے درخواست کی جاتی تھی کہ آپ نے ہمارے ساتھ گانا گانا ہے۔ نہ میں نے کسی سے گانا مانگا ہے اور نہ میں نے کسی منت کی ہے، بلکہ سب نے مجھ سے منتیں کی آپ نے ہمارا گانا گانا ہے۔ انہوں یہ بھی کہا کہ میں نے گانے کے حوالے سے کبھی کوئی احسان نہیں چاہا لیکن پھر بھی میں نے ان کے لیے گایا۔
فضا علی نے مزید کہا کہ میرا پہلا گانا راحت فتح علی خان کے ساتھ تھا میں نے شیراز اپل کے ساتھ بھی گایا ہے، مجھے کبھی نہیں معلوم تھا کہ میرا گراف اس طرح نیچے جائے گا، میں یہاں ذیشان روکھڑی کا نام لوں گی، میں نے ان کے ساتھ بہت گانے گائے، میں انہیں بھائی سمجھتی تھی۔ لیکن انہوں نے مجھے سوشل میڈیا پر کبھی بہن قرار نہیں دیا، حالانکہ وہ مجھ سے چھوٹے ہیں اور میں ایک بیٹی کی ماں تھی، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ میں اس کی بہن جیسی ہوں، دوسری بات، انہوں نے مجھے میرے پیسے نہیں دیئے۔ ملکو نے بھی مجھے معاوضہ نہیں دیا، میں نے ملکو کے ساتھ بہت سے گانے گائے ہیں، انہوں نے میری ادائیگی جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے مجھے ادائیگی نہیں کی۔ میں مایوس ہو گئی اور مجھے کسی نے پیسے نہیں دیئے اسی لیے میں نے ایک سال سے گانا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجاد علی میرے لیے بھائی کی طرح ہیں اور انہوں نے مجھے بہت عزت دی وہ بہت مہربان ہیں۔ میں ان کے گھر گئی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں سب نے مجھے بہت عزت دی لیکن پھر بھی لوگوں نے میرے بارے میں جھوٹی خبرٰیں پھیلا دی کہ سجاد علی نے فضا علی سے شادی کر لی ہے۔
فضا علی نے یہ بھی کہا کہ انہیں صرف اپنی محنت کی کمائی کی ضرورت ہے، وہ کبھی سستے ہتھکنڈوں سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھیں۔
یاد رہے کہ فضا علی نے اپنے شو میں ذیشان روکھڑی کے ساتھ گانا جدائی گایا تھا۔ ان کے شو کے گانے کو اب تک 70 ملین پلس ویوز مل چکے ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔ مظہر راہی کے ساتھ ان کے گانوں نے بھی 50 ملین پلس ویوز کو عبور کیا۔ مظہر راہی کے ساتھ ہرا رنگ اور سہرا ان کے مقبول گانے ہیں، تاہم انہوں نے پنجابی گلوکار مظہر راہی کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News