 
                                                      صبا حمید میں یہ نئی تبدیلی دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
صبا حمید ایک بہت ہی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اس دور کے کئی لاجواب اور مشہور ڈرامہ سیریلز میں اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
صبا حمید کے یوں تو تمام ہی ڈرامے سپر ہٹ تھے مگر ایک مزاحیہ سٹ کام فیملی فرنٹ میں ان کی مزاحیہ اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ ان مقبول ترین ڈراموں میں تھکن، دل لگی، بارات سیریز، لشکر، بابا جانی، قید تنہائی، ایسی ہے تنہائی، لال عشق، من مائل، پیارے افضل اور میرا ہمسفر شامل ہیں۔ حال ہی میں، اداکارہ نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے۔ ان کا حالیہ مشہور ڈرامہ سیریل جیسی آپ کی مرضی ہے جس میں میکال ذوالفقار اور دورفشان سلیم اداکاری کر رہے ہیں۔


شائقین صبا حمید کی اسٹائلش شخصیت اور ان کے دلکش انداز کو ہمیشہ سے ہی پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں صبا حمید نے ایک نجی اخبار کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں صبا حمید کا ایک نیا انداز دکھائی دے رہا ہے اور وہ زیادہ جواں اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


اپنی نئی تصویروں میں، وہ آرام دہ مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ ان کا اسٹائل اور میک اپ واجد خان نے کیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین خوبصورت اداکارہ کے بدلے ہوئے انداز کو پسند کر رہے ہیں، بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ صبا حمید اب بھی صورت اور اداکاری کے لحاظ سے بہت سی حالیہ پاکستانی نوجوان اداکاراؤں سے بہتر ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صبا حمید اب بھی اتنی خوبصورت ہیں اور میں اپنی جوانی میں بھی اتنی خوبصورت نہیں ہوں۔ تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین ان کی تصویریں دیکھ کر دنگ رہ گئے اور کہا کہ وہ اسے پہلی نظر میں پہچان بھی نہیں پائے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 