Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکیش کا جیکولین کو جیل سے خط: جوان کے گانے کا تذکرہ بھی کیا

Now Reading:

سکیش کا جیکولین کو جیل سے خط: جوان کے گانے کا تذکرہ بھی کیا

سکیش کا جیکولین کو جیل سے خط: جوان کے گانے کا تذکرہ بھی کیا

اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث اور جیل میں قید سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین  فرنینڈس کو جیل سے ایک بار پھر پیار بھرا خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش متعدد دھوکا دہی کے کیسز میں دہلی کی جیل میں قید ہے جہاں اب سکیش نے اپنے وکیل کے ذریعے جیکولین کو پیار بھرا خط بھیجا جس میں انہوں نے  شاہ رخ خان کی فلم جوان کے گانے چلیا کا بھی ذکر کیا۔

 سکیش نے خط میں لکھا کہ اس نے یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد اس پر ڈانس بھی کیا ، انہوں نے یہ گانا جیکولین فرنینڈس کے نام کرتے ہوئے اسے تخلیق کرنے پر کنگ خان اور انیرودھ کا شکریہ ادا کیا۔

اسی خط میں، سکیش نے دعویٰ کیا کہ وہ جیکولین کے خواب کو پورا کرنے کے لیے بھارت میں پالتو جانوروں کا ہسپتال بنا رہا ہے۔

سکیش نے لکھاکہ میری ٹیم نے سب کچھ جمع کر لیا ہے، 11 ستمبر کو اس اسپتال کی تعمیر شروع ہونے والی ہے، جو آپ کی اگلی سالگرہ کے ساتھ  11  اگست کو مکمل ہوجائے گی۔

Advertisement

سکیش نے اپنے خط میں مزید کہا کہ”ہمارے پاس ملک کے بہترین جانوروں کے ڈاکٹر ہوں گے، اور تمام علاج اور سرجری مفت فراہم کی جائیں گی، جیسا کہ آپ کی خواہش ہے، میری ملکہ مکھی۔ مجھے واقعی امید ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ لائے گا۔ اس مرحلے کے دوران آپ کی مسکراہٹ اور محبت ہی مجھے طاقت بخشتی ہے۔ آپ امریکا میں ہندوستانی پریڈ میں شاندار لگ رہی تھی، آپ کو دیکھ کر میں دوبارہ آپ کے پیار میں کھوگیا”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر