
عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عمران عباس نے خوبصورت نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا
عید میلاد النبیﷺ ہر سال 12 ربیع اول کے دن نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جاتی ہے اس موقع پرتمام ہی مسلمان اپنے پیارے نبیﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے نعت خوانی کا اہتمام کرتے ہیں۔
اس موقعے پر گھر گھر چراغاں کیا جاتا ہے جلوس نکالے جاتے ہیں اور نیاز تقسیم کی جاتی ہے۔ رسول ﷺ کی محبت اورآپ ﷺ کی سیرت کے بارے میں درس دیئے جاتے ہیں تاکہ آپﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزاری جائے۔ تمام ہی مسلمان چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں حضورﷺ سے اپنی محبت کا اظہار ضرور کرتے ہیں انہی میں شوبز انڈسٹری بھی شامل ہیں۔
عمران عباس کا شماربھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ سا ہی نبی اکرمﷺ اور آپ ﷺ کی آل سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور کے سامنے نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ ایک خوبصورت آواز کے مالک ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عمران عباس نے اس مبارک دن کے موقعے پر حضوراکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر اس خوبصورت دن کے موقع پر ایک خوبصورت اور روح پرور نعت پڑھی ہے جو یہاں پر پیش کی جارہی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News