
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اُن کا بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والے ایک شو میں اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی ان دونوں ممالک کی بہت ساری روایات ایک جیسی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اور بھارتیوں کے شوق بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں، ان میں موسیقی، فلموں اور شوبز کے شوق بھی ایک جیسے ہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے 2014 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔
اداکارہ حمائمہ ملک کے مطابق آج بھی دنیا بھر میں لوگ جیسے ہی انہیں دیکھتے ہیں تو ان افراد کو عمران ہاشمی یاد آجاتے ہیں، پاکستانی اس بات کو کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News