
بھارت کے مشہور و معروف اداکار پنکج تریپاٹھی نے اپنے گاؤں میں واقع اسکول میں طالب علموں کے لیے جدید لائبریری بنوا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پنکج تریپاٹھی نے لائبریری کا افتتاح بھی خود جا کر کیا۔
حال ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوا ہے لہٰذا انہوں نے لائبریری کو اپنے والد کی طرف سے اسکول کیلئے تحفہ قرار دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں طلبہ کے دلوں میں علم کی محبت بیدار کرنا چاہتا ہوں، علم وہ عظیم تحفہ ہے جو ہم اپنی مستقبل کی نسل کو دے سکتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے اس کی اسکول کی تزئین و آرائش کرائی تھی جہاں خود بھی کسی زمانے میں زیرِ تعلیم تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News