
حمائمہ ملک کے ملکوتی حسن نے مداحوں کو سحر زدہ کردیا
حمائمہ ملک پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا۔
ان کے مشہورڈراموں میں تعلق، عشق جنون دیوانگی، بارش کے آنسو، تنویرفاطمہ بی اے، اکبری اصغری اور جندو شامل ہیں، جبکہ بول، عشق خدا، دیکھ مگر پیار سے اور دی لیجنٹ آف مولا جٹ جیسی شاندار فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں یہی وجہ وہ کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ جب تخلیقی صلاحیتوں اور انداز کی بات آتی ہے توحمائمہ اپنی ہم عصر اداکاراؤں سے کا فی مختلف دکھائی دیتی ہیں۔
35 سالہ اداکارہ کو لالی وڈ میں بول میں ان کی زبردست اداکاری کی بدولت سب سے زیادہ بااثر اور کامیاب فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ حمائمہ اب تک کئی مشہور برانڈ کی تشہری مہم کا حصہ بھی رہی ہیں دلفریب مسکراہٹ لیے اس خوبصورت اداکارہ کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فیملی کے ساتھ ایک پول میں شوٹ کی گئی ویڈیو شیئرکی ہے جس میں وہ بے حد حسین نظر آرہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News