
نوربخاری کا ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ
چند روز قبل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی خوبرو اور باصلاحیت اداکار ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی، یہ پہلا موقع تھا جب ماہرہ نے اپنے شدید ڈپریشن سے نمٹنےاوراس کے لیے ادویات لینے کے بارے میں بتایا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور کی ساتھ ان کی تصاویر جاری ہونے کے بعد جو تنازعہ کھڑا ہوا تواس وقت وہ ٹوٹ گئی تھی اور بری طرح ڈپریشن کا شکار تھی، جب وہ علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس گئی تو انہوں نے ان میں شدید ڈپریشن کو تشخیص کیا۔ ڈاکٹر نے کہا، سب کچھ ہونے سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ آپ چھ سال سے مینک ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ سات برس سے اینٹی ڈپریشن لے رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ ان کا ڈپریشن ان کے قابو سے باہر ہے اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ماہرہ خان کی اپنے ڈپریشن کے حوالے یہ گفتگو وائرل ہوگئی اوران کے مداح اور چاہنے والے یہ سن کر پریشان ہوگئے۔
معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے جسے گلیکسی لالی وڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔ نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دے دیا اور ان کی آسانی کے لیے دعا بھی کی۔
نور بخاری نے لکھا کہ اپنے رب کی طرف واپس لوٹ آو، جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو رہا ہو تو روح کو جوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وقت ہے اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کے درد کو آسان کرے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم سوشل میڈیا صارفین کونور بخاری کا تبصرہ بلکل پسند نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ایک سنگین دماغی بیماری ہے اور اس کے لیے ڈاکٹروں سے مناسب علاج کرانے کی ضرورت ہے اور ادویات ہمیشہ مدد دیتی ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نور جیسی خواتین کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی جسمانی بیماری کی طرح سنگین ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے معاملات میں یہ لوگوں کو خودکشی کی طرف لے جاتی ہے۔
کچھ لوگ نور کو سوشل میڈیا کا استعمال بند کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ مذہب کی روشنی میں کسی اور کے بارے میں کچھ سخت بات کہہ دیتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ‘ماہرہ خان کے اللہ سے تعلق کے بارے میں نور کو کیسے پتہ چلے گا، ہوسکتا ہے کہ ماہرہ اللہ کے زیادہ قریب ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News