 
                                                      امیتابھ بچن کا اپنی مشہور زمانہ فلم ‘قلی’ سے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور زمانہ فلم ‘قلی’ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ 1982 میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ‘قلی’ میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شوٹنگ کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے اور یہ حادثہ غلط چھلانگ مارنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بری طرح زخم بھی آئے تھے۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ زخمی ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا اور صحتیاب ہونے کیلئے دعائیں بھی کی گئی تھیں جس کا قرض وہ کبھی نہیں اتار سکتے اور آج وہ جس بھی مقام پر ہیں وہ اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 