شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
بالی وڈ کے بے تاج کنگ شاہ رخ خان کی رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جوان‘ کوریلیز ہوئے 14 روز گزر گئے ہیں جو ناصرف بلاک بسٹر قرار پائی بلکہ اس نے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے سے زائد کا کامیاب بزنس بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم نے انتہائی کم وقت میں ریکارڈ بزنس کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم نے اب تک مجموعی طور پر 907 کروڑ 54 لاکھ روپے کمالئے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس نے کمائی کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اور بادشاہ باکس آفس پر ایسے راج کرتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
