Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران اشرف کو ناظرین کی جانب سے تنقید کا سامنا، لیکن کس بات پر

Now Reading:

عمران اشرف کو ناظرین کی جانب سے تنقید کا سامنا، لیکن کس بات پر
عمران اشرف

عمران اشرف نے خود کو محبت، اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں “بھولا” قرار دے دیا

عمران اشرف پاکستان کے ایک نہایت مقبول اور باصلاحیت اداکارہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، ندامت، باندی، کالا جادو، میرے مہربان، رنگ باز، آبرو، دل لگی، تعبیر اور رانجھا رانجھا کردی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان کو  رانجھا رانجھا کردی میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عمران اشرف اداکاری کے ساتھ اب میزبانی کے میدان میں قدم رکھ رہیں ہیں اوراب وہ ایک نجی شو میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے شو میں کئی بڑی اور مشہور شخصیات کو مدعو کیا ہے تاہم ناظرین کی اس بارے میں ملی جلی رائے ہے کہ وہ بطور میزبان کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عمران نے اپنے آپ کو یقینی طور پر ایک بہترین اداکار کے طور پر تو منوایا ہے لیکن میزبانی ایک مختلف کام ہے۔

حال ہی میں عمران اشرف نے عثمان مختارکو اپنے شو میں بطور مہمان مدعو کیا اور انہوں نے عثمان سے بہت سے سوالات کیے  کہ وہ اپنے اسکرپٹ کا انتخاب کیسے کرتے ہیں، انڈسٹری میں اقربا پروری ہے یا نہیں۔ عثمان مختار تجربہ کار فلمی اداکارہ ناصرہ کے بیٹے ہیں حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو ایک بہترین اداکارکے طور پر منوایا ہے اور انڈسٹری میں ایک خاص جگہ بنائی اور بہت ہی کم لوگ جانتے کہ وہ ایک اسٹار کے بیٹے ہیں۔

Advertisement

عمران نے عثمان سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اقربا پروری کے بارے میں سوال کیا تو عثمان نے کہا کہ ان کے خیال میں انڈسٹری میں صرف 10 فیصد اقربا پروری ہے لیکن عمران اقربا پروری کی بحث کو آگے بڑھاتے رہے۔

عوام کا خیال ہے کہ عمران کا رویہ عثمان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی والا تھااور انہوں نے نہایت غیر مہذب انداز میں ان سے سوالات کیے جبکہ عثمان نے ان کے تمام سوالوں کے جوابات مۃذب انداز میں دیئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر