
بہروز سبزواری کی پاکستانی اداکاراؤں پر کڑی تنقید
بہروز سبزواری کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے انتہائی ہنر مند اور قابل احترام تجربہ کار اداکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں جو ان کی اداکاری کی قابلیت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے اور تسلیم کرتے ہیں۔
بہروزسبزواری لازوال کلاسیکی ڈرامے خدا کی بستی اور تنہائیاں میں اپنے مشہور کرداروں جیسے نوشا اور قباچہ کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ بہروز سبزواری نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ نہایت عاجز، ملنسار ہونے کے ساتھ ایک حساس دل رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔ اس وقت بہروز سبزواری ایک نجی چینل کے مقبول ڈرامہ سیریز یونہی میں جلوہ افروز ہیں جہاں ان کے کردار بشارت کو تنقیدی اور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔
بہروز سبزواری کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ڈراموں کا جائزہ لینے والے مقبول اداکاروں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے اپنے دوستوں اور ڈرامہ ریویو شو ’’ کیا ڈرامہ ہے‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی جانب سے کسی قدر مایوسی کا اظہار کیا ۔ ان کے مطابق یہ ساتھی اداکار، جو ان کے دوست بھی ہیں، غیر ضروری طور پر ایک ایسے کام میں مصروف ہو گئے ہیں جہاں وہ بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنے سخت اور نفرت انگیز تجزیوں کے ذریعے فنکاروں کے خلاف ناپسندیدہ منفیت پھیلا رہے ہیں۔ بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ اداکار کسی دوسرے اداکار کے کام کے معیار کو جانچنے کا حق نہیں رکھتے ہم سب اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کہ ڈرامہ کتنی محںت سے تیار ہوتا ہے تو آپ سب اسی کو بدنام کر رہے ہیں جس سے آپ خود وابستہ ہیں۔
بہروز سبزواری نے زور دے کر کہا کہ ایسے فیصلے جن پر وہ عمل نہیں کر سکتے، دراصل غیر منصفانہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’نادیہ خان بھی اس شو کا حصہ ہیں جو کبھی مارننگ شو کی میزبان تھیں، وہ اپنے مارننگ شو میں اپنے مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر میں یہ کہوں کہ اس مارننگ شو کا میزبان آپ کی محنت اور لگن کو دیکھے بغیر یہ کہے کہ یہ اچھا نہیں کر رہا تو یہ ناانصافی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ بنانے میں بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔
بہروز سبزواری نے چینل کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ میں چینل مالکان سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کے بجائے ڈانس شو شروع کریں، مجھے یقین ہے کہ آپ کو بہتر ریٹنگ ملے گی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News