
کئی اداکاروں سے بہتر ہونے کے باوجود پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا، نیئر اعجاز
نیئر اعجاز پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ ہیں وہ بہترین سینئر اداکار ہونے کے ساتھ انتہائی نرم دل رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔
نیئر اعجاز نے کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے انہوں نے ہر کردار کو منفرد انداز میں ادا کر کے اسے ڈرامے کی پہچان بنا دیا چاہے وہ دشت ہو یا دھواں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں چاند گرہن، جنجال پورہ، لاگ، دل دبئی صحرا، سرکار صاحب اورتنویر فاطمہ بی اے اور فلموں میں مجھے جینے دو، موسیٰ خان، لاج، ظل شاہ، بھائی لوگ، رانگ نمبر، جانان، ایکٹر ان لاء، طیفا ان ٹربل، ضرار، دی لیجنٹ آف مولا جٹ اور سلطنت شامل ہیں۔
نیئر اعجاز کا شماران چند اداکاروں میں ہوتا ہے ہیں جن کی محض موجودگی اس پروجیکٹ میں نئی جان ڈال دیتی ہے، نیئر اعجاز کئی دہائیوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اوریہ کامیاب ڈرامے اور سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔
نیئر اعجاز کو حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے اداکار جو بہت کم عمر ہیں یہ ایوارڈز حاصل کر رہے ہیں جبکہ بہت سے سینئرز کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر کافی تنقید ہوئی ہے اور اب نیئر اعجازکا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں بھی یہ ایوارڈ ابھی تک نہیں ملا جبکہ انہیں یہ ایوارڈ تقریباً 15 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کے پاس صرف پیشکش کرنے کا ہنر ہے نہ کہ ان ایوارڈز کو حاصل کرنے کے لیے کیا ضروری ہے۔ اس لیے اب اس کے پاس ان ایوارڈز کی کوئی قیمت نہیں رہی۔
نیئر اعجاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ شاہ رخ خان کو ڈر میں ہکلاتے ہوئے اداکاری کرنے کے بعد اتنی پہچان ملی اور وہ اس وقت سے سپر اسٹار بن گئے لیکن نیئر نے ایس آر کے سے 12 سال پہلے دشت ڈرامے میں اسٹمرنگ یعنی ہکلانے کا کردار ادا کیا تھا لیکن پاکستانی شو بز میں ایسا نہیں ہے یہاں پر اداکاری کے نئے انداز کو پیش کرتے ہیں تو آپ پر سختیاں بھی ہوتی اور آپ کو اون نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں شوبز اتنا بڑا یا گلیمرائزڈ نہیں ہے جتنا کہ وہاں ہے اس لیے اللہ نے جو بھی عزت دے وہ اس کا کرم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News