
بھارتی رقاصہ نورا فتیحی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
حال ہی میں نورا فتیحی اور بھارتی معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے اپنے ہپ ہاپ ڈانسرز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ رقص کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
انہوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ اور رفتار کی لائیو پرفارمنس پر 5 منٹ تک رقص کیا۔
اس پرفارمنس میں ان کے ساتھ ایک ہزار 864 ہپ ہاپ ڈانسرز بھی تھے اور اسی تعداد کی وجہ سے مذکورہ پرفارمنس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بن گئی۔
واضح رہے کہ 2014 میں امریکی ریاست الباما میں ایک ہزار 658 ڈانسرز نے ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا تھا جس کو 9 سال بعد بھارتی ڈانسرز نورا فتیحی نے توڑا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News