
عالیہ بھٹ نے اپنے نئے پراجیٹ کا اعلان کردیا
’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ پہلی بار کسی فلم ’’جگرا‘ میں شریک پروڈیوسر ہونگی جبکہ وہ فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کریں گی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور ‘جگرا’ کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق بھی بتایا ہے۔
ویڈیو میں، عالیہ کو اپنے بہن بھائی سے مخاطب ہوتے اور ان کی حفاظت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی سن سکتے ہیں۔ ٹیزر میں بارش میں کھڑی عالیہ کا اینی میٹڈ ورژن دکھایا گیا ہے۔ اس کے چہرے پر ایک شدید تناؤ ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ دھرما پروڈکشن کے ساتھ مل کر ‘جگرا’ کو پروڈیوس کریں گی، جس کی ہدایت کاری وسن بالا کریں گے۔
عالیہ نے اس حوالے سے اعلان کی ویڈیو 26 ستمبر کو انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ ‘جگرا’ 27 ستمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News