
پربھاس کے مداحوں کے لئے بری خبر، فلم کی ریلیز ملتوی
ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس کی اگلی فلم ’سالار‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے جو کہ شائقین کے لئے بری خبر ثابت ہوئی ہے۔
پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے خاص طور پر اس کے ٹیزر کی ریلیز کے بعد خاصی توجہ حاصل کی ہے لیکن حالیہ رپورٹس نے مداحوں میں مایوسی پھیلادی ہے۔
یہ فلم رواں ماہ 28 تاریخ کو ریلیز ہونے والی تھی جس میں 14.5 ہزار ایڈوانس ٹکٹوں کی بکنگ بھی شامل تھی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے برتری حاصل کرلی ہے جس کے باعث سے اس کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ‘سالار’ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر پوسٹ پروڈکشن کے وسیع کام کی وجہ سے ہوا جسے ابھی مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاہم فلم ابھی تک تیار نہیں ہے اور اس کے نتیجے میں، پربھاس، پرشانت نیل، اور ان کی ٹیم نے اجتماعی طور پر فلم کو اس کی اصل ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر سے ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔
ریلیز کی نئی تاریخ کے حوالے سے ایک تازہ اعلان جلد ہی متوقع ہے تاہم ذرائع کا خیال ہے کہ یہ فلم دسمبر 2023 یا جنوری 2024 میں ریلیز کی جائیگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News