Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئے، اداکارہ جویریہ نیر

Now Reading:

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئے، اداکارہ جویریہ نیر

پاکستانی اداکارہ جویریہ نیر نے کہا ہے کہ ان کے ہاں جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے شوہر میں دماغی بیماری کی تشخیص ہوئی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ جویریہ نیر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت گھر کی واحد کفیل ہیں، وہ اداکاری کے ذریعے ہی گھر چلاتی ہیں، وہ نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے شوہر کو بھی سنبھالتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہاں جب 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے شوہر میں دماغی بیماری کی تشخیص ہوئی اور انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر ’شیزوفرینیا‘ کے مریض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مریضوں کو عام طور پر لوگ جنات کے سائے یا اثر کا نتیجہ سمجھ کر بے یارو و مددگار چھوڑ دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان پر کسی چیز کا سایہ نہیں ہوتا بلکہ وہ بیمار ہوتے ہیں۔

اداکارہ جویریہ نیر کے مطابق ان کے شوہر کو ایسے دورے پڑتے تھے کہ وہ گلی میں جاکر وہاں سے مٹی اٹھا کر اپنے بالوں میں ڈالتے تھے، شوہر کی دماغی بیماری کی وجہ سے لوگ ان سے کترانے لگے اور ان کے ساتھ سب کا رویہ بھی تبدیل ہوگیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسی خطرناک بیماری میں مبتلا شخص کے ساتھ زندگی گزارنا واقعی مشکل ہوجاتا ہے، ہر کسی کو ہر وقت یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ مریض کب، کس وقت کچھ غلط نہ کردے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم ان کے شوہر خوش نصیب ہیں کہ انہیں کچھ اچھے دوست اور اچھے گھر والے ملے ہیں جو ان دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر