دارچینی ملے پانی کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
دار چینی کے درخت سے حاصل ہونے والی چھال انتہائی صحت بخش اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے صدیوں سے گھروں میں بطور مصالحہ اور ذائقے کے لیے استعمال کیاجاتا رہا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی پر جتنی تحقیق کی جاتی ہے اتنے ہی اس کے فائدے سامنے آتے ہیں یہاں پر دارچینی ملے پانی کے فوائد پیش کیے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ یقیناً اسے استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
بہتر نظام انہضام
نہارمنہ دارچینی ملے پانی سے پیٹ سکون کی حالت میں رہتا ہے اور نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل سے نجات مل جاتی ہیں۔
خواتین کے مخصوص مسائل سے نجات
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دارچینی میں موجود خصوصیات پی سی او ایس کی علامات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس مقصد کے لیے روازنہ دارچینی ملا پانی استعمال کریں جب تک پی سی او ایس کی علامات دور نہ ہوجائے۔
صحت مند قلب
دارچینی میں موجود صحت بخش اجزاء کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے دارچینی ملے پانی کو استعمال کریں تاکہ دل صحت مند رہے۔
وزن میں کمی
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواشمند ہیں تو دارچینی ملے پانی کو روزانہ استعمال کریں یہ آپ کے وزن کو اعتدال میں رکھے گا۔
نارمل بلڈ شوگر
دارچینی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا کر خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھتی ہے، جبکہ کئی مطالعات سے یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ دارچینی خون میں چینی کی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
دار چینی ملے پانی بنانے کا طریقہ
دارچینی کا آدھا انچ کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ڈال کر چند منٹ تک ابالیں، ٹھنڈا ہونے پر اس میں شہد اور لیموں کے رس کی تھوڑی سی مقدار ملا کر اچھی طرح حل کریں اور اسے دن بھر میں استعمال کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
