
معروف بھارتی سینئر اداکار 84 سال کی عمر میں چل بسے
سینئر اداکار ستیش کمار کھوسلہ عرف بیربل کھوسلہ کا منگل کو ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سینئر اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ ان کی عمر 84 برس تھی۔ ان کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1966 میں فلم دو بدن سے کیا لیکن یہ فلم بوند جو بن گئی موتی تھی جس نے انہیں مقبول کیا۔
اس کے علاوہ بیربل کھوسلہ نے بلاک بسٹر فلم شعلے میں آدھی مونچھ والے قیدی کے کردار کے لیے مقبولیت حاصل کی اور ہندی، پنجابی، بھوجپوری اور مراٹھی جیسی مختلف زبانوں میں 500 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔
بیربل کھوسلہ، جن کا کیریئر 50 سال سے زیادہ کا تھا، نے امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی، جیتندر، ممتاز، منوج کمار، اور راجیش کھنہ جیسے متعدد نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور وہ آخری بار فلم 10 نہیں 40 میں نظر آئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News