
مجھے جلتا دیکھ کر والد بے ہوش ہو گئے تھے، کومل عزیز
پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار اکانومی کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ایک بار امریکا میں تھی اور انہیں کسی شہر سے نیویارک جانا تھا، انہیں اے ایم اور پی ایم میں کنفیوزن رہتی ہے اور انہوں نے رات کی فلائٹ بُک کروا کر اطمینان سے اگلے دن کے بارہ بجے ایئرپورٹ پہنچی تو معلوم ہوا کہ ان کی فلائٹ پہلے ہی نکل چکی ہے۔
کومل عزیز نے کہا کہ میں نے ایئرپورٹ کے عملے سے درخواست کی تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا کہ جیسے ہی کوئی فلائٹ کینسل کرواتا ہے تو انہیں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ٹکٹ اکانومی کلاس کا تھا تاہم ان کے ساتھ مزید 3 مسافروں کو ایڈجسٹ کروایا گیا تو انہیں بزنس کلاس کی سیٹ مل گئی۔
بعدازاں طیارے کے عملے کو نے ایڈجسٹ ہونے والے مسافروں کو اکانومی کلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ کے مطابق طیارے کے عملے نے دیگر دو مسافروں کو تو واپس اکانومی کلاس میں بھیج دیا تاہم وہ انہیں پہچان نہیں پایا کیونکہ وہ بھارتی بزنس ٹائیکون کے برابر میں بیٹھی تھیں جس کی وجہ سے طیارے کا عملہ انہیں مذکورہ امیر بھارتی شخص کی بیوی سمجھنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ اندرون ملک فلائٹ میں کھانا نہیں دیا جاتا لیکن انہیں مذکورہ بھارتی بزنس ٹائیکون کی بیوی سمجھ کر کھانا بھی پیش کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News