“بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے…!”، یہ ڈائیلاگ اسکرپٹ میں نہیں تھا، رائٹر کاانکشاف
بلاک بسٹر فلم جوان کے ڈائیلاگ رائٹر سومیت اروڑہ نے انکشاف کیا کہ فلم میں شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ ابتدائی طور پر اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔
جوان کے ڈائیلاگ رائٹر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلم کا مشہور ڈائیلاگ شاہ رخ خان کے کردار وکرم راٹھور (والد) نے کلائمکس کے دوران بولا تھا، کہ “بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر!” جسے موقع کی مناسبت سے شوٹنگ کے دوران فوری طور پر شامل کیا گیا تھا۔
اسی پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، یہ سطر اصل میں ہمارے اسکرپٹ میں کبھی نہیں تھی۔ وہ لمحہ جہاں شاہ رخ کا کردار یہ لائن کہتا ہے، ایک طاقتور سین ہے جہاں ڈائیلاگ کی ضرورت نہیں تھی لیکن شوٹنگ کے دوران ہمیں محسوس ہوا کہ یہاں ایک لائن ہونی چاہیے، کہ یہ آدمی وکرم راٹھور(والد) کچھ کہے اور اپنے جذبات کا اظہار کرے۔
جوان کا بلاک بسٹر ڈائیلاگ
انہوں نے مزید کہا، “میں اس وقت سیٹ پر موجود تھا، اس لیے مجھے اندر بلایا گیا، اور حالات کو دیکھتے ہوئے میرے منہ سے جو پہلے الفاظ نکلے وہ تھے، ‘بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر’۔ یہ سب سے واضح اور سب سے موزوں چیز کی طرح محسوس ہوا جو اسے اس وقت کہنا چاہئے۔ یہ اس سین پر فٹ بیٹھتا ہے۔ ڈائریکٹر ایٹلی اور شاہ رخ خان دونوں نے یہ درست محسوس کیا اور شوٹ کر لیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
