شوہر میں کیسی خوبیاں ہونی چاہئے، سحرخان نے بتادیا
سحر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی اداکاری کی عمدہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا اور ایک خاص مقام حاصل کیا۔
سحر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں انہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے لیکن ناظرین نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ان کی خوبصورت آواز کے بھی گرویدہ بن گئے۔
سحر خان کے مشہور ڈراموں میں حقیقت، سانوری، وفا کر چلے، نقب زن، میں اگر چپ ہوں، دکھاوا، فاسق، فرق، فیری ٹیل اور فیری ٹیل 2 شامل ہیں۔
حمزہ سہیل کے ساتھ کیے جانے والے پراجیکٹ پریوں کی کہانی نے سحر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ فیری ٹیل کی کامیابی کے بعد اب یہ نئی اداکارہ مشہور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
سحر خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے شادی اور ہمسفر میں کون سی خوبیاں ہونی چاہئے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کا کوئی ارداہ نہیں، میری نظر میں یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے جسے بہت سوچ سمجھ کر لینا چاہئے۔ میرا کوئی خوابوں کا شہزادہ نہیں، ہاں میں البتہ مجھے لمبے قد کے لڑکے پسند ہیں اور ان کا قد 5:8 سے لے کر 6 تک ہونا چاہئے تاہم ابھی تک خوابوں کا شہزادہ ملا نہیں، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا ابھی وہ اس بارے میں سوچنا نہیں چاہتی اور کیرئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔
انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میرے لئے فیملی بہت اہم ہے اگر کوئی لڑکا اپنے والدین، بہن، بھائیوں کی عزت کرتا ہو گا تو وہ اپنی زندگی میں آنے والی لڑکی کو بھی اتنی ہی عزت دے گا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی لڑکے اور لڑکی کو اپنی فیملی کو اسی وقت ایک دوسرے کے بارے میں بتانا چاہیے کہ جب وہ ایک دوسرے سے مطمئن ہوں اور انہیں یہ یقین ہو کہ وہ ایک ساتھ خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔
ساتھ ہی سحر نے عمران اشرف سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ اس وقت ہوئی جب وہ میک اپ کرارہی تھی اور عمران اشرف ان کے پاس اپنے ڈرامے میں انہیں کاسٹ کرنے کے حوالے اور کردار کے بارے میں بات کرنے لگ گئے۔سحر سین کے وقت کسی سے بات نہیں کرتی اور سب کو سین کے بعد ملاقات کا کہتی ہیں انہوں نے اسی طرح عمران کو بھی کہا وہ ان سے سین کرنے کے بعد بات کریں گی۔
سحر کو البتہ سین کے لیے جانا پڑا اور عمران جیسا کہ ان کی فطرت ہے، ان سے باتیں کرتا رہے۔ اس کے بعد آخر کار سحر نے ان سے بات کرنا بند کرنے کو کہا کیونکہ سحر کو سین ریکارڈ کرانے کے لیے روانہ ہونا تھا۔
سحر اپنے اس سارے منظر سے بہت پریشان تھی کیونکہ وہ سوچتی رہی کہ شاید عمران نے انہیں ایک بدتمیز انسان سمجھا ہوگا۔ اور سحر اپنے اس رویہ پر شرمندہ تھی اور ان سے معافی مانگنا چاہتی تھی اور انہیں بتانا چاہتی تھی کہ وہ کبھی بھی پوری ٹیم کو صرف اس لیے انتظار نہیں کراتی کہ وہ کچھ کسی بات کر رہی ہے۔ تاہم عمران اشرف نے سحر کا نمبر لے کر ان سے بہت اچھی طرح بات کی اور ڈرامہ کا کردار سمجھایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
