
ایٹلی کی کس بات پر شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کیلئے ہاں کی، ویڈیو دیکھیں
شاہ رخ خان نے پہلی بار ساؤتھ ہدایت کار ایٹلی سے ملاقات اور انہیں فلم جوان کرنے پر راضی کرنے کے حوالے سے بات کی۔
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے وہ واقعہ بتا رہے ہیں جس نے انہیں فلم سائن کرنے پر مجبور کیا۔
کنگ خان نے کہاکہ “میں ایٹلی سے فلم بگل کی تیاری کے دوران ملا تھا ، میں کے کے آر کے ساتھ چنئی سپر کنگز کا میچ دیکھنے گیا تھا، اس دوران میں نے ایٹلی کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور وہ مجھے یہ فلم صرف محبت کی وجہ سے دکھا رہا تھا کیونکہ وہ اور اس کی بیوی واقعی مجھے بہت پسند کرتے ہیں۔
شاہ رخ نے بتایاکہ “کووڈ ہوا، میں ابھی گھر پر بیٹھا تھا، تو ایٹلی مجھے ممبئی ملنے آیا اور اس نے کہا، ‘میرے پاس ایک فلم ہے، جو مجھے بہت دلچسپ لگی، فلم کے لیے اس نے پہلی لائن جو مجھے بتائی وہ یہ تھی ’آپ پانچ لڑکیوں کے ساتھ ہیں‘ ۔ کیونکہ میری بیوی اور میں واقعی میں محسوس کرتے ہیں کہ جب آپ کے ساتھ کسی فلم میں خواتین کا ایک گروپ ہوتا ہے تو آپ سب سے اچھے لگتے ہیں۔
سپراسٹار نے کہاکہ ایٹلی کے ‘5 لڑکیوں، ایکشن اور فلم میں اچھے مکالمے’ کا سنتے ہی میں نے جوان کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
وائرل کلپ:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News