Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنقید کرنے والوں کو اپنے کام سے جواب دیتا ہوں، ہمایوں سعید

Now Reading:

تنقید کرنے والوں کو اپنے کام سے جواب دیتا ہوں، ہمایوں سعید
ہمایوں سعید

تنقید کرنے والوں کو اپنے کام سے جواب دیتا ہوں، ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے، وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔

اداکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2024ء سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناؤں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ بناکر انڈسٹری کو سہارا دیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کی اداکاری پر بہت سے فنکار تنقید کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟

سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ چند بے وقوف مجھ سے حسد کرتے ہیں، باقی سب تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید سے سوال پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کی شادی ہونے والی ہے، اس سے آپ کی فلم پر کوئی فرق پڑے گا؟

سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کی شادی سے میری فلم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بن روئے‘ میں ہماری جوڑی مقبول ہوچکی ہے، میری نئی فلم میں بھی ان کو میرے ساتھ پسند کیا جائے گا۔

اداکار نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر