پاک بھارت میچ؛ اداکارہ اروشی روٹیلا کرکٹر نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی۔
حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔
اداکارہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے بڑے معرکے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
