
انوراگ کشیپ نے کرن جوہر کی کونسی پرفارمنس ‘حیرت انگیز’ قرار دیدی ؟
فلمساز انوراگ کشیپ نے اپنی فلم بمبئی ویلویٹ میں کرن جوہر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ‘ناقابل یقین حد تک حیرت انگیز’ قرار دیا۔
کرن جوہر نے اس سے قبل مذاق میں انوراگ کشیپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ بمبئی ویلویٹ کی وجہ سے اپنا ایکٹنگ کریئر ختم کر چکے ہیں، اب ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن بھی انہیں کاسٹ نہیں کرے گی ۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب انوراگ کشیپ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “کرن بمبئی ویلویٹ میں لاجواب تھے۔ میں اس بات کو برقرار رکھوں گا کہ اس فلم میں ان کی کارکردگی ناقابل یقین حد تک شاندار تھی، کرن یہ سب مزاق میں بولتا ہے۔
کرن نے فلم میں منفی رول ادا کیا تھا ، جبکہ رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
بمبئی ویلویٹ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی ، جو ملے جلے جائزوں کے ساتھ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی، اس فلم کے تجربے کے بعد انوراگ کشیپ نے بڑے بجٹ کے پروجیکٹس کو بنانے سے دوری برقرار رکھی ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News