Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر کپور کے ’اینیمل‘ پوسٹر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

Now Reading:

رنبیر کپور کے ’اینیمل‘ پوسٹر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

بالی وڈ کی رانی عالیہ بھٹ کا اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کی آنے والی ایکشن فلم اینیمل کے پوسٹر پر ردعمل وائرل ہو گیا۔

گنگوبائی کاٹھیواڑی’ اداکارہ نے پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اوہ ہائے!” اور ساتھ ہی ایک بوم ایموجی بھی بناکر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

رنبیر کپور کی آنے والی ایکشن فلم اینیمل کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ٹی سیریز نے اینیمل کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بھی ایک دلچسپ اپ ڈیٹ دی ہے جوکہ 28 ستمبر کو آرہا ہے۔

Advertisement

  ذرائع کے مطابق فلم 1 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پوسٹر دیکھیں:

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by tseriesfilms (@tseriesfilms)

Advertisement

واضح رہےکہ رنبیر کپور کی اس ایکشن فلم کی تشہیر کیلئے بھی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں، ٹی سیریز کے سربراہ اور فلم اینیمل کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے فلم اینیمل کی ریلیز ڈیٹ کی تبدیلی کے پیچھے اصل وجہ کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اینیمل’ ایک بہت اچھی فلم ہے جو ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے بنائی ہے۔ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ، فلم پر کچھ کام رہ جانے کی وجہ سے انہیں ابتدائی ریلیز کو پیچھے دھکیلنا پڑا۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی حالیہ بلاک بسٹر فلم جوان کی مثال دیتے ہوئے کہا، “اگر آپ دیکھیں تو ‘جوان’ کی ایڈوانس بکنگ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی جنوبی مارکیٹ میں بہت زیادہ تھی، میرے ہدایت کار، اداکار اور ہیروئن جنوب سے ہی ہیں۔ ‘اینیمل’ ایک پین انڈین فلم ہے، اس لیے ہم اسے متعدد زبانوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو صرف مختلف زبانوں میں ڈبنگ تک محدود نہیں ہے۔ ہم اسے پوری طرح پروموٹ کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ ‘جوان’ نے کیا تھا۔”

اس کے علاوہ بھوشن نے انکشاف کیا کہ اینیمل ایک میوزیکل فلم ہے جس میں آٹھ گانے ہیں۔ “لہٰذا ہمیں گانوں کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنا ہے، اور رنبیر کپور کے لیے تامل، تیلگو اور ملیالم سمیت دیگر زبانوں میں پریکٹس میں بھی وقت لگے گا، اس لیے، ہم نے اسے ملتوی کر دیا، اور اب ہم اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ اب بہت سی فلمیں تھیٹروں میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ لوگ واپس آ رہے ہیں۔ یہ باکس آفس کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔”

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر