Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے پہلے آڈیشن میں ناکام ہوگئی تھی، اقرا عزیز

Now Reading:

اپنے پہلے آڈیشن میں ناکام ہوگئی تھی، اقرا عزیز
اقرا عزیز

اپنے پہلے آڈیشن میں ناکام ہوگئی تھی، اقرا عزیز

اقرا عزیز کا شمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ نہایت خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، اقرا عزیز کئی سپر ہٹ ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں رانجھا رانجھا کردی، رقیب سے، خدا اور محبت 3 اور سنو چندا شامل ہیں۔

اقرا عزیز کی شادی پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے جبکہ اس خوبصورت اس جوڑے کا ایک پیارا سا بیٹا بھی جس کا نام کبیر ہے۔ اقرا اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیت کی وجہ سے کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور انڈسٹری میں ان کے کام کو ہر مقام پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اقرا عزیز کو حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان مدعوکیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ شو کے دوران حاضرین میں سے کسی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اپنے پہلے آڈیشن کی لائنز یاد ہیں۔

اقرا عزیز نے کہا کہ انہیں اپنا پہلا آڈیشن یاد ہے یہ اس وقت کی بات جب وہ محض 14 برس کی تھی اور ایک ٹی وی کمرشل کے لیے آڈیشن دینے کے لیے گئی تھی لیکن انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے سے قبل ایک آڈیشن دیا تھا لیکن وہ اچھا نہیں ہوا اور اقرا اس کے لیے سلیکٹ نہیں ہو پائی تھی، کیونکہ وہ آڈیشن دیتے وقت لوگوں کے سامنے گھبرا جاتی ہیں لیکن کیمرے کی سامنے بہت اچھا پرفارم کر لیتی ہیں۔

اقرا نے مزید انکشاف کیا کہ ایک اداکارہ جو ان کی دوست بھی ہے نے انہیں پہلے آڈیشن میں ہی ان کو ہرا دیا اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ حنا الطاف ہیں۔ حنا بھی اب اپنے کیرئیر میں کامیاب ہیں اور اقرا بھی ایک مشہور اسٹار بننے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر