Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک رشتہ ختم ہونے پر دوسری بارضرور کوشش کرنی چاہئے، سمن انصاری

Now Reading:

ایک رشتہ ختم ہونے پر دوسری بارضرور کوشش کرنی چاہئے، سمن انصاری
سمن انصاری

ایک رشتہ ختم ہونے پر دوسری بارضرور کوشش کرنی چاہئے، سمن انصاری

محبت کے بغیرزندگی ادھوری ہے اور یہ ایک خوبصورت احساس ہے جو بعض اوقات ایسے موقعوں اور جگہوں سے حاصل ہو جاتاہے جہاں سے توقع بھی نہیں ہوتی۔ سمن انصاری بھی اسی حوالے سے بے حد خوش نصیب ثابت ہوئی ہیں۔

سمن انصاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے ایف ایم ریڈیو چینل سے بطور میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سمی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں کرب، ساس بہو، بن روئے، خانی، ڈر سی جاتی ہے صلہ اور محبت تم سے نفرت ہے شامل ہیں۔

سمن انصاری کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔  سمن نے اس شو میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ایک مشکل تجربے کا ذکر کیا کہ کس طرح انہوں نے اپنے گھر والوں سے دورکچھ وقت گزارا تاکہ اپنے آپ کو آگے کی زندگی کے لیے تیار کر سکے، ساتھ ہی دوبارہ محبت مل جانے کی کہانی بھی شیئر کی۔

سمن کی زندگی میں محبت کو دیکھنے اور اس احساس کو پالینے کا دوسرا موقع کہیں زیادہ متاثر کن ہے کیونکہ یہ دنیا کو اس بات کی تصدیق اور یقین دلاتا ہے کہ محبت کتنی اہم اور جادوئی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

سمن نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نادیہ افگن کے دوست تھے اور انہوں نے سمن کو نادیہ افگن کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا تھا۔

انہوں نے سمن کو دیکھتے ہی پسند کرلیا اور نادیہ سے پوچھا کہ یہ کون ہے اور وہ اس سے ملنا چاہتے ہیں نادیہ نے سمن کے بارے میں بتایا تاہم سمن اس وقت کسی دوسرے رشتے کے لیے تیار نہیں تھی اور انہوں نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن نادیہ کے بار بار اصرار پر جب  سمن اپنے نانا سے ملنے کے لیے بوسٹن گئی تو وہاں سمن نے اس شخص سے ملاقات کی اور اس شخص نے سمن کو اسی وقت پرپوز کردیا۔

 

اس وقت سمن کا 12 سال کا بیٹا تھا اور وہ اب 17 سال کا ہوگیا ہے۔ سمن نے اپنے بیٹے سے شادی سے قبل پوچھا تو بیٹے نے ماں کی تجویز پر بہت مثبت ردعمل ظاہر کیا اور اسے نئی زندگی شروع کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ سمن انصاری نے یہ بھی کہا ان کے بیٹے نے ہی شادی کے دن میں ماں کا ہاتھ اس شخص کے ہاتھ میں دیا۔

Advertisement

سمن نے ان تمام افراد کے لیے جو ایک رشتے کے ختم ہونے کے بعد نئے رشتے میں شامل ہونے جارہے ہیں انہوں نے ایسے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ آپ مثبت سوچ رکھیں کیو نکہ یہ سوچ کہی نہ کہی اثر انداز ہوتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ کسی رشتے کے آغاز کرنے پر  ڈرنا اور گھبرانا ٹھیک ہے لیکن اپنے آپ کو دوسرا موقع ضرور دینا چاہئے اور دوبارہ کوشش ضرور کرنی چاہے کیونکہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے دوسری بار آپ کو بہت بہتر ہمسفر مل جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر