
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ آن لائن پائریسی کا شکار
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور سپر ہٹ فلم جوان بھی پائریسی کا شکار ہوگئی۔
جوان گزشتہ روز دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ، جس کے چند ہی گھنٹوں میں شاہ رخ خان کی فلم کئی ویب سائٹس پر لیک ہوگئی۔
جہاں ایک طرف بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین نے جوان کو دیکھنے کے لیے ملک بھر کے تھیٹروں پر دھاوا بول دیا ، وہی وہ پائریسی کا شکار ہو گئی۔
اس کی ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر، جوان آن لائن لیک ہو گئی اور فلم اب ٹیلی گرام اور ٹورینٹ ویب سائٹس جیسی ایپس پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور شاہ رخ خان کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا، ’’آپ نے کون سا قانون بنایا ہے؟ اس وقت کوئی بھی اس قانون پر عمل نہیں کر رہا۔ جوان کو آج ریلیز کیا گیا ہے، اور کچھ دیر بعد اسے آن لائن لیک کر دیا گیا ہے۔ فلموں کے آن لائن لیک ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
@ianuragthakur @iamsrk Which law have you made? Right now no one is following that law. Jawan Today has been released and after some time it has been leaked online.The film industry suffers huge losses due to movies being leaked online. pic.twitter.com/FSYKf4euch
— Tej saini (@Tejsaini13) September 7, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News