
پریانکا کا اداکارہ پرینیتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے لیے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر اداکارہ پرینیتی اور بھارتی سیاست دان راگھو کی شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری طرف سے اس نوبیاہتا جوڑی کو ان کی زندگی کے خاص دن پر بہت سارا پیار اور راگھو چڈھا کو ’چوپڑا فیملی‘ میں خوش آمدید۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ پریانکا نے راگھو کے لیے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ہم دیوانوں کے ساتھ دیوانے ہونے کے لیے تیار ہیں۔
پرینکا نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تیشا آپ سب سے خوبصورت دلہن ہو۔
انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نوبیاہتا جوڑی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اس خوبصورت محبت کی حفاظت کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپرا امریکی گلوکار نک جونس سے شادی ہونے کے بعد سے امریکا میں رہائش پزیر ہیں تاہم یہ ہی وجہ ہے کہ اداکارہ مصروفیات کے باعث پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شریک ہونے کے لیے بھارت نہیں آ سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News