
کسی کو بھی اپنی بے عزتی کرنے کی اجازت نہ دیں، بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں، وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ملٹی ٹیلنٹڈ شخصیت ہیں، بشریٰ انصاری ایک بہترین اداکارہ، عمدہ مصنف اور باکمال میزبان ہیں انہیں ہر فن مولا کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔
بشریٰ انصاری خوبصورت آواز کی مالک ہونےکے ساتھ بہترین حس مزاح رکھتی ہیں یہی وجہ ہے وہ ہر محفل اور ہر شو کی جان کہلاتی ہیں۔ انہوں نے لاتعداد سپر ہٹ ڈراموں اور ٹیلی فلم میں کام کیا ہے اور ہر کردار کو اپنی بہترین اداکاری سے لازاول بنا دیا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ انہیں عزت، پیار اور شہرت بہت پسند ہے جو انہیں اپنے قابل ذکر پراجیکٹس بالخصوص بارات سیریز اور تیرے بن کے ذریعے حاصل ہوئی ہے۔
بشریٰ انصاری کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور شوبز زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
بشریٰ انصاری سے جب میزبان نے خواتین کو تین مفید ٹپس دینے کے لیے کہا تو انہوں نے کہا کہ، ’’خواتین کو چاہیے کہ وہ پہلے دن سے ہی دوسروں کو اپنی توہین اور بے عزتی کرنے سے روکیں چاہے بھائی ہو یا ٹیچرہو۔ ٹیچر کو بچوں کی بے عزتی کرنے کا حق نہیں ہونا چاہے وہ طلباء کو علم کے حصول کے بارے میں بتا سکتے سمجھا سکتے ہیں لیکن انہیں طلباء کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ جتنے بھی لوگ آپ کی زندگی میں ہیں آپ کے ساتھ ہیں انہیں کچھ اچھا لگے یا برا لگے اگر ان کے پاس کوئی اتھارٹی ہے تو ان کو بتائیں کہ وہ آپ کی توہین اور بے عزتی نہیں کریں گے۔ والدین سے بے شک ڈانٹ کھالیں مار بھی کھالیں لیکن اوروں کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی بے عزتی کریں۔
دوسرا کام خواتین یہ کریں کہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں کو بڑھائیں صرف کھانا پکانا اور ٹی وی دیکھنا کافی نہیں ہے زندگی کے لیے آپ کو اور بھی بہت کچھ کرنا چاہئے۔ اور تیسرا یہ کہ گھر کو بہت سلیقے سے رکھیں اور چیزوں کو اپنی جگہ پر رکھنا چاہئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News