
ماہرہ اور فواد کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے ہرسو چرچے
ماہرہ خان اور فواد خان پاکستانی میڈیا کے دو مشہوراداکار ہیں اور ان دونوں کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان پاکستانی ٹی وی سیریل ہمسفرمیں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اس کی بعد سے ہی نہ صرف ان کی جوڑی کو پیسند کیا جانے لگا بلکہ اس ڈرامے کے بعد کی ان کی شہرت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔
مداحوں نے انہیں اشعر اور خرد کے طور پربے حد پیار دیا جبکہ ڈرامے کی زبردست کامیابی کے باوجود ماہرہ خان اور فواد خان نے دوبارہ کسی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ گزشتہ سال وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، مداحوں نے فلم میں جوڑے کو بے حد سراہا۔ تاہم یہ دونوں اداکا اب ایک بار پھر نیٹ فلکس کے جو بچے ہیں وہ سمیٹ لو کے لیے جوڑی بنا رہیں ہیں۔
حال ہی میں، دونوں ستاروں کوایک نہایت خوبصورت اوررومانوی برائیڈل فوٹو شوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان صدف فواد خان کے برانڈ برائیڈل کے تازہ ترین کلیکشن کے لباس زیب تن کیے دکھائی دیں گی۔ جبکہ فواد خان Hazure Online کے نئے لباس میں نظر آئیں گی۔
یہاں پر اسی خوبصورت برائیڈل شوٹ کی چند جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News