‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ جلد بڑی اسکرین پر، شوٹنگ کا اعلان ہوگیا
سلمان خان اور شاہ رخ خان نے میگا ایکشن فلم ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ کیلئے ہاں کرکے اپنے کروڑوں فینز کو خوش کردیا ہے۔
افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ‘کرن ارجن’ کے بعد ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ دونوں سپراسٹارز نے اس میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے اور فلم کی شوٹنگ مارچ 2024 سے شروع ہو جائے گی۔
یش راج فلمز کیلئے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک مکمل فلم میں ساتھ لانا بہت بڑی کامیابی ہے، فلم پروڈیوسرآدتیہ چوپڑا نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے دونوں سپر اسٹارز سے ایک ماہ قبل دو الگ الگ ملاقاتیں کرکے معاملات طے کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکرپٹ کو آدتیہ چوپڑا نے مختلف میٹنگز میں شاہ رخ اور سلمان خان کو الگ الگ سنایا تھا ، جس کے بعد دونوں میگا سپر اسٹارز نے ہاں کردی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ٹائیگر بمقابلہ پٹھان دو سپر جاسوسوں، ٹائیگر اور پٹھان کا ایک مختلف متحرک منظر پیش کرے گا، جس میں سلمان خان اور شاہ رخ دونوں سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں آمنے سامنے ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
