غنیٰ علی کا اپنے سسرالیوں سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے اپنے سسرالیوں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے نائٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سسرال میں پیش آنے والے مشکل دنوں سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے سسرال والوں کا میرے ساتھ سلوک بہت روایتی اور منفی تھا، سسرال والے جیسا برتاؤ کرنے کے لیے مشہور ہیں ہوبہو میرے سسرالی بھی میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے تھے تاہم میں نے اور میرے شوہر نے خاموشی اختیار کی اور صحیح وقت کا انتظار کیا۔
غنیٰ علی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے پر اعتماد اور صبر کیا اور پرسکون رہے اور اب ہمیں واقعی اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ظاہر ہے مجھے سسرالیوں کے منفی رویوں سے تکلیف ہوئی تھی، میری بیٹی جب اس سے متعلق جانے گی مجھے اپنی بیٹی کو جواب دینا ہوگا، مجھے اس کے لیے بھی تیاری کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت کوئی نہیں جانتا، درد میں مبتلا لوگ ہی حقیقت جانتے ہیں کہ اُن پر کیا گزر رہی ہے، لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، یہاں تک کہ ایک خاتون نے کہا کہ میرے شوہر کی سابقہ اہلیہ نے خودکشی کر لی۔
غنیٰ علی نے کہا کہ میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ایک بار جب آپ شادی کر لیں تو آپ کو ہمیشہ اس رشتے میں رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، ہمیں بھی وہی کرنا چاہیے جیسا کہ ہمارے والدین نے رشتوں میں کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیں کبھی بھی طلاق کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جب آپ شادی شدہ زندگی میں داخل ہو جائیں تو آپ کو اس میں رہنا چاہیے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
